ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کی بے مثال ترقی اور سیکولر اقدارکے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی شیلادکشت:ڈاکٹر محمد منظور عالم

دہلی کی بے مثال ترقی اور سیکولر اقدارکے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی شیلادکشت:ڈاکٹر محمد منظور عالم

Sat, 20 Jul 2019 22:34:21    S.O. News Service

نئی دہلی،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیلادکشت بلند عزائم،حوصلہ منداور سیکولر اقدار کی حامل عظیم خاتون سیاست داں تھی۔ دہلی کی تعمیر وترقی اور اس کی خوبصورتی میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ان کے انتقال سے سیاست میں غیر معمولی خلاپیدا ہوگیا ہے اور کانگریس سمیت پورے ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا۔

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ آنجہانی شیلادکشت کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ شیلاد یکشت ایک ایماندار،محنتی اور بلند اخلاق کی پیکر سیاست داں تھے۔ تین مرتبہ مسلسل انہیں عوام نے منتخب کیا اور وزیراعلیٰ رہتے ہوئے دہلی کی ہمہ جہت ترقی میں انہوں نے نمایاکردار نبھایا۔

آج دہلی کو بلند ترین عمارت،گرین سٹی، خوبصورتی، اوو ر بریج، کشادہ سڑکیں سمیت کئی اعتبار سے عالمی سطح پر خصوصیت اور امتیاز حاصل ہے جس کا سہرا انہیں کے سرجاتاہے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کسی بھی طرح کے مذہبی بھید بھاؤ سے گریز کیا۔ سب کو ساتھ لے کرچلنے کا کام کیا،کسی طرح کا فرقہ وارانہ فساد اور ہنگامہ نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ شیلا دیکشت کو دہلی کی سب سے چہیتی وزیراعلیٰ ماناجاتاہے۔

ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ ملی اداروں اور مسلمانوں کے ساتھ بھی شیلادکشت کے گہرا روابط اور اچھے تعلقات تھے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز اور آل انڈیا ملی کونسل کے بیشتر پروگرام میں ان کی شرکت رہی۔

جب بھی انہیں مدعوکیاگیاانہیں انکار نہیں کیا۔دہلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے اور اسے بہتر بنانے میں ان کا نمایاں کردار تھا۔عام انتخابات میں دوبارہ کانگریس نے ان پر بھروسہ کیا اور دہلی کا صدر بنایا جسے انہوں نے پورا کرنے کی کوشش کی اور 2014 کے مقابلے میں پارٹی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا۔زندگی نے ان کے ساتھ مزید وفانہیں کی اور آج دل کا دورہ پڑنے سے 81 /سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ غم کی اس گھڑی میں ہم آنجہانی شیلادیکشت کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


Share: